ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمنی میں گزشتہ برس انسانوں کے نو سو اسمگلر گرفتار کیے گئے

جرمنی میں گزشتہ برس انسانوں کے نو سو اسمگلر گرفتار کیے گئے

Sun, 08 Jan 2017 20:44:45  SO Admin   S.O. News Service

برلن،8جنوری(آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں گزشتہ برس حکام نے قریب نو سو افراد کو انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ یہ تعداد سن 2015ء کے مقابلے میں کم ہے۔ سن 2015ء میں جرمنی میں تین ہزار سے زائد اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جرمن اخبار ویلٹ ام سونٹاگ کے مطابق گزشتہ بس صرف 906افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں میں کمی وجہ بلقان ریاستوں کا اپنی قومی سرحدیں بند کرنا بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 72شامی، 70پولستانی، 57جرمن، 57عراقی اور 56روسی ہیں۔
 


Share: